اسلام آباد، (یو این آئی): پاکستان-افغانستان سرحد پر سرحد پار سے ہونے والے حملے میں تین پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں تین پاکستانی فوجی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں فوجیوں کی شناخت حوالدار تیمور، سپاہی ثاقب نواز اور نائیک شعیب کے طور پر ہوئی ہے۔