پاکستان میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 14 افراد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔
جمعہ کو ایک رپورٹ میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔ مون سون نے تباہی مچا دی ہے اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شہری علاقے زیرِ آب کر دیے ہیں اور کئی علاقوں میں گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات میں شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں چھ، جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پانچ، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دو اور جنوبی صوبہ سندھ میں ایک شخص جان کی موت ہوئی ہے۔ مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا اور ملک کے کچھ حصوں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 30 جولائی تک مون سون کی شدید بارش ہوسکتی ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 804 مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور اب تک 44 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون کو ملک میں مون سون کے آغاز سے کم از کم 169 افراد کی جان چلی گئی، 256 زخمی ہوگئے، 1,404 مکانات کو نقصان پہنچا اور 374 مویشی ہلاک ہوئے۔

یواین آئی۔ م ع۔ 1836

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں