صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ارجمند تاتلی اولو سے ملاقات

اسلام آباد، پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی سےترک بحری افواج کےکمانڈرارجمند تاتلی اولو نےمنگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کےمیڈیا ونگ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اورپاکستان میں ترکیہ کے سفیر بھی شریک تھے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ مختلف امور پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحری افواج کے کمانڈر ارجمند تاتلی اولو نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں