پاکستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 فوجی اور 12 دہشت گردوں کی موت

اسلام آباد، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ کو سرکاری سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی اور 12 دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے چترال ضلع میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور سیکورٹی فورسز نے لڑائی میں باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں