پاکستان میں پولیس کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پولیس نے ایک آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ابھبرگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ اس مہم میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔

اس دوران مارے گئے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

یواین آئی۔ م ع۔ 1533

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں