پاکستان میں بس الٹنے سے 6 افراد کی موت، 57 زخمی

اسلام آباد، پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں اتوار کو ایک بس الٹنے سے کم از کم چھ افراد کی موت اور 57 دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو سروس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ ضلع شیخوپورہ میں موٹروے انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ بس تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث الٹ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

ریسکیو سروس نے بتایا کہ 37 شدید زخمیوں کو بعد میں علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بس میں عیسائی عقیدت مندسوار تھے جو ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں