پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کو یقینیبنائے گا:کاکڑ

اسلام آباد،پاکستان کے قائم مقام وزیر اعظم انور الحق کاکڑنے کہا ہے کہ ملک اپنے اقلیتوں کے حقوق اور ان کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مسٹرکاکڑ نے پیر کو اقلیتوں کے حقوق کے سلسلے ہوئے ایک میٹنگ کے دوران کہا،”پاکستان کا قانون بغیر کسی نسل ،ذات ،فرقہ اور نسلی تفریق کے تمام شہریوں کو یکساں سماجی ،مذہبی اور سیاسی حقوق کو یقینی بناناہے۔ “

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوںکے یکساں حقوق حاصل ہیں اور موجودہ حکومت ان کے تمام کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے اقلیتوںسے اپنے معاملے اور مسائل کی تجویز حکومت کو سونپنے کی درخواست کی تاکہ ان کی مسائل کا حل کیا جا سکے۔

مسٹرکاکڑپاکستانی سماج کے تمام زمروں سے پر امن بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے لئے جنوبی ایشیائی ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ میں اپنی مثبت کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ۔

یو این آئی۔ خ س۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں