پاکستان: سڑک حادثے میں دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

اسلام آباد، پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں جمعہ کی رات ایک سڑک حادثے میں دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے پر رونتی دیہی علاقے میں کنٹینر ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ گاڑی میں دولہا سمیت خاندان کے نو افراد سوار تھے۔

پولیس، امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر مکمل طور پر تباہ ہونے والی گاڑی سے تین لاشیں اور چھ زخمی افراد کو نکالا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان سندھ کے ضلع خیرپور کے قصبے بابرلوئی کا رہائشی تھا۔ خاندان کے لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مشرقی پنجاب جا رہے تھے۔

یو این آئی۔ خ س۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں