پاکستانی پولیس نے اسلام آباد میں 6 منشیات کےاسمگلروں کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ایک خاتون سمیت چھ منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 12 کلو گرام سے زیادہ منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔

جمعہ کو بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے مضافات میں علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کی فعال موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم شروع کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے تکنیکی اور انسانی وسائل کا استعمال کیا اور ان کے قبضے سے 7,000 گرام ہیروئن اور 5,770 گرام چرس برآمد کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں