شمال مغربی پاکستان میں فوجی آپریشن کے دوران 3 فوجی جوانوں کی موت، 2 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں فوجی آپریشن میں تین فوجی جوانوں کی موت ہوگئی اور دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کی شب ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں تین الگ الگ مقامات پر سکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہلوکہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، اور وہ علاقے میں ایک ہائی پروفائل واقعہ کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اس کے علاوہ، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقے میں دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس سے ایک فوجی جوان موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

ایک دیگر کارروائی میں صوبہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔

فوج کے مطابق، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں