اسلام آباد، اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
جیونیوزکے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم ملزمان نےگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یواین آئی۔ م س








