مسافر کوچ الٹ گئی، 3 جاں بحق، 20 زخمی

پشاور،پشاور جانے والے مسافر کوچ ہنگورو کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا جب ہنگورو کے قریب ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو پنو عاقبل اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں