لاہور میں گھر میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

لاہور، بابااعظم میں واقع گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، چاروں بچوں کی لاشیں گھر سے نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بابااعظم کےعلاقے میں واقع گھر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ چاروں بچوں کی لاشیں گھرسےنکال لی گئیں ہیں ، کمرے میں آگ چولہے سے لگی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں کمسن نورفاطمہ،ایمان فاطمہ،اسماعیل اور ابراہیم شامل ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے ساگری میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، گیس لیکج دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔

گیس لیکج دھماکے کے بعد گھر میں خوفناک آتشزدگی سے گھریلو سامان جل کر راکھ بن گیا تاہم گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں