پاکستان میں دھماکہ، پولیو ڈیوٹی پر مامور 5 پولیس اہلکار ہلاک

پشاور، پاکستان میں خیبر پختونخواہ کے ضلع باجور کی تحصیل ماموند میں پیر کو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناکر کئے گئے بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ پولیس نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زخمیوں کو خار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمی اہلکاروں کے علاج کے لیے خون کے عطیات مانگے گئے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں