پیپلز پارٹی کے سربراہ زرداری الیکشن جیت گئے

اسلام آباد، پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آصف علی زرداری نے شہید بینظیر آباد کے حلقے سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مسٹر زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ کو شکست دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسٹرزرداری 146,989 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔

مسٹر بلوچ کے حق میں 51,916 ووٹ ڈالے گئے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں