پاکستان میں مظاہروں میں دو افراد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز پولیس اور سیاسی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ شانگلہ ضلع میں پیش آیا جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں