راولپنڈی ، بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن پر عمیر نیازی کو ہدایات دے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹرسلمان صفدر کی جانب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن پرعمیرنیازی کوہدایات دی ہیں، اب دن آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوتمام مقدمات سے باہر آناچاہیے۔
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 3 ایسے مقدمات ہیں جن پر بانی پی ٹی آئی کودکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا توشہ خانہ،سائفراور نکاح کیس میں اپیلیں لگائیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔