پشاور، پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا، جس میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےشق 92 کی ذیلی شق 6 کے تحت سنی اتحادکونسل میں شمولیت کی درخواست ہے۔
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا، میرے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع موجود ہے، سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔
آزاد امیدواروں کا حلف نامے میں کہنا ہے کہ ارکان کے حلف نامے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اپنے کامیاب اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد میں شمولیت کے لیے بیان حلقی جمع کروادیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔