اسلام آباد، ملک میں نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی طرف سے آج صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے، ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو کرایا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔