خبر اردو:
پاکستان الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرنے کا نوٹس لیا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کر اور پھر میڈیا سے بات کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔عمرا ن خان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گا
بتا دیں عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے میں اپنا ووٹ ڈالا ہے ،جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی ۔








