خبر اردو :
عمران خان 22سال کی محنت کے بعد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بننے کے قریب ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پیش کئے گئے آفیشل نتائج میں عمران خان سب سے آگے دیکھائی دے رہے ہیں ۔
جیو نیوز کے مطابق آفیشل نتائج میں عمران خان کی تحریک انصاف 110سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔ شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) 63سیٹوں کے ساتھ دوسرے وہیں بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی 42سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
الیکشن کمیشن کے آفیشل نتائج کے مطابق دینی جماعتوں کی اتحادی ،متحدہ مجلس عمل نے 10سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہے ۔
بتاد یں 272نشستوں میں سے سرکار بنانے کے لئے 137سیٹوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میڈیا کے مطابق عمران خان کی پارٹی 120کے قریب نشستوں پر کامیاب ہو سکتی ہے ،تاہم سرکار بنانے کے لئے ایم ایم اے اور کچھ آزاد امید واروں کو عمران کان اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں ۔
واضح رہے تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کے وزیر اعظم ایک کرکٹربن سکتے ہیں ۔








