خبر اردو :
الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کی 270سیٹوں کے علاوہ تمام صوبوں کے نتائج بھی جاری کئے ہیں ۔
جیو نیوز کے مطابق ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی 116سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، جو کہ آگے اب سر کار بھی بنانے جا رہی ہے ، شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) نے 64نشستیں حاصل کی ہیں ، وہیں پیپلز پارٹی 43نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔اسکے علاوہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے 13نشستیں حاصل کی ہیں ۔جبکہ عام انتخابات میں ووٹنگ کی کل شرح 51فیصد رہی ہے ۔
اگلی سرکار بنانے کے لئے عمران خان کی پارٹی کو آزاد ممبران اور باقی پارٹی ممبران کا سہارا لینا پڑے گا ، جس کے لئے پارٹی نے آزاد ممبران اور دیگر چھوٹی پارٹیوں سے رابطے شروع کر لئے ہیں ۔بتا دیں سرکار بنانے کے لئے عمران خان کی پارٹی کومزید21سیٹوں کی ضرورت ہے ۔








