پاکستان میں دہشت گردانہ حملے میں چھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد، پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں منگل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے زنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ صوبے کے شانگلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی گاڑیوں کے قافلے سے ٹکرا دی جن کی سیکیورٹی کے لئے سیکورٹی فورسز کی پانچ گاڑیاں ساتھ چل رہی تھیں۔ ٹکر کے باعث 13 گاڑیوں کے قافلے میں سے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ کھائی میں گر گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تحقیقات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1751

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں