اسلام آباد، پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وادی نیلم میں جیپ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے کریم آباد کے مقام پر دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کے حادثے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا ہے کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے، چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ مزید لاشوں کی تلاش کے لیے صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔
آپریشن میں ماہرغوطہ خور، رسیکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔