اسلام آباد، پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پیر کو صوبے کے ضلع میانوالی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے ضلع کے علاقے مکروال میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 8 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے چھ دستی بم، سات کلاشنکوفیں، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف