اسلام آباد، حکومت پاکستان نے فوج پر تنقید کرنے والی پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی ہے۔
پشتون قبیلے کے حقوق کی وکالت کرنے والی اور پاک فوج پر تنقید کرنے والی نسلی جماعت کو اس وقت وفاقی حکومت کے غصے کا سامنا کرنا پڑا جب اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن 11B کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں اس تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈان کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ “وفاقی حکومت کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں کہ پی ٹی ایم کچھ ایسی سرگرمیوں میں مصروف ہے جو ملک کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔”
پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین پر بدامنی پھیلانے اور غیر ملکی ایجنسیوں کے کہنے پر کام کرنے کا الزام ہے جس کی انہوں نے سختی سے تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔