بلوچستان، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک چھوٹی نجی کوئلہ کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 20 کان کن ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی پولیس نے دی۔
ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈُکی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ہمایوں خان نے بتایا کہ ’’آج علی الصبح مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکی علاقے میں جنید کول کمپنی کی کانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کانوں پر راکٹ اور گرینیڈ بھی داغے۔‘‘
ڈکی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹر جوہر خان شادی زئی نے کہا ’’ہمیں اب تک ضلعی اسپتال میں 20 لاشیں اور چھ زخمی ملے ہیں۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔