لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 239 رن کا ہدف دیا

کولکتہ، نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 87)، مچل مارش (81) اور ایڈن مارکرم (47) کی نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 21ویں میچ میں منگل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے 239 رن کا ہدف دیا۔

آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آٗئی ایڈن مارکرم اور مچل مارش کی اوپننگ جوڑی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو مضبوط آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ کے لیے 99 رن بنائے۔ 11ویں اوور میں ہرشیت رانا نے ایڈن مارکرم کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔

مارکرم نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنزبنائے۔ 16ویں اوور میں آندرے رسل نے سنچری کی طرف بڑھ رہے مچل مارش کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں ڈیپ پوائنٹ پر کیچ کروا کر لکھنؤ کو بڑا دھچکا دیا۔ مارش نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ مارش کے آؤٹ ہونے کے باوجود نکولس پورن نے کولکتہ کے گیند بازوں کی پٹائی جاری رکھی۔ 19ویں اوور میں ہرشیت رانا نے عبدالصمد (چھ) کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو تیسری کامیابی دلائی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹ پر 238 رن بنائے۔ نکولس پورن نے 36 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 87 رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر (چار) ناٹ آؤٹ رہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ہرشیت رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آندرے رسل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1720

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں