نئی دہلی، ہاکی انڈیا نے 25 اپریل سے بنگلورو کے ایس اے آئی سینٹر میں شروع ہونے والے سینئر مردوں کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے 54 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
جھانسی، اتر پردیش میں منعقد ہونے والی 15ویں ہاکی انڈیا سینئر مین نیشنل چیمپئن شپ کے بعد ہاکی انڈیا نے آئندہ قومی کیمپ کے لیے 54 کھلاڑیوں کے ایک کور گروپ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ کیمپ 25 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران گروپ کا جائزہ لیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی تعداد 40 تک محدود کی جائے گی۔ 40 منتخب کھلاڑی یکم سے 25 مئی تک شیڈول کیمپ کے اگلے مرحلے میں اپنی تربیت جاری رکھیں گے۔
ان 54 کھلاڑیوں میں سے 38 کو موجودہ کور گروپ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ باقی کھلاڑیوں کا انتخاب قومی سطح پر ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان میں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، اتر پردیش، بنگال اور منی پور کے کھلاڑی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1515