گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو 210 رن کا ہدف دیا

جے پور، شبھمن گل (84) اور جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ 50) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 47ویں میچ میں پیر کو راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 210 رن کا ہدف دیا۔

آج راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری گجرات ٹائٹنز کے اوپنرز سائی سدرشن اور کپتان شھبمن گل کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 93 رن جوڑے۔ مہیش تھیکشنا نے 11ویں اوور میں سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ سائی سدرشن نے 30 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (39) رن بنائے۔ اس کے بعد جوس بٹلر بیٹنگ کے لیے آئے اور شبھمن گل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔

دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رن کی شراکت ہوئی۔ 17ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے سنچری کی طرف بڑھ رہے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے گجرات کو بڑا جھٹکا دیا۔ شبھمن گل نے 50 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رن بنائے۔ واشنگٹن سندر (13) اور راہول تیوتیا (نو) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹ پر 209 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے 26 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 50 رن بنائے۔ شاہ رخ خان (پانچ) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے دو وکٹ لیے۔ جوفرا آرچر اور سندیپ شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2137

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں