کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو 205 رن کا ہدف دیا

نئی دہلی، انگکرش رگھوونشی (44)، رنکو سنگھ (36)، اجنکیا رہانے اور رحمن اللہ گرباز (26-26) اور سنیل نارائن (27) کی شاندار اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے منگل کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 48 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 205 رن کا ہدف دیا۔

آج دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی بیٹنگ کے لیے اتری رحمان اللہ گرباز اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رن بنائے۔ تیسرے اوور میں مچل اسٹارک نے رحمن اللہ گرباز کو 12 گیندوں میں 26 رن پر آؤٹ کرکے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔

ساتویں اوور میں وپرج نگم نے پھر سنیل نارائن 16 گیندوں پر(27) کو آؤٹ کیا۔ کولکتہ نے اپنا تیسرا وکٹ اجنکیا رہانے کی صورت میں گنوایا۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وینکٹیش آئیر (سات) اکشر پٹیل کا اگلا شکار تھے۔ اس کے بعد انگکرش رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔

17ویں اوور میں دشمنتا چمیرا نے کولکتہ کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والے انگکرش رگھونشی کو آؤٹ کرکے دہلی کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ انگکرش رگھوونشی نے 32 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (44) رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں وپرج نگم نے رنکو سنگھ کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو چھٹا جھٹکا دیا۔ رنکو سنگھ نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (36) رن بنائے۔ کولکتہ نے آخری اوور میں تین وکٹ گنوا دیے۔ روومین پاول (پانچ) آؤٹ ہوئے۔ انوکول رائے (0) باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل (17) رن آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 204 رن بنائے۔

دہلی کیپٹلس کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹ حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور وپرج نگم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دشمنتھا چمیرا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2130

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں