چٹاگانگ، مہدی حسن میراز (104 رن اور پانچ وکٹوں) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں زمبابوے کو 111 رن پر ڈھیر کر کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بدھ کو 106 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
دوسری اننگز میں زمبابوے کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے صرف آٹھ رنز پر دو وکٹیں گنوادیں۔ برائن بینیٹ (چھ) اور نک ویلچ (صفر) آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز نے شان ولیمز (سات) کو آؤٹ کیا۔ کپتان کریگ ایروائن نے بین کرن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
30ویں اوور میں میراز نے کریگ ارون (25) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اسی اوور میں انہوں نے ویسلے مادھویرے (0) کو بھی آؤٹ کیا۔ اس کے بعد زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک بنگلہ دیشی گیند بازوں کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ ٹی تسیگا (0)، ویلنگٹن مساکاتزا (10) اور رچرڈ نگروا (5) آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے بین کرن نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 46.2 اوورز میں 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے واپسی کرتے ہوئے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 21 اوورز میں 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ تیج الاسلام نے 16.2 اوورز میں 42 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ نعیم حسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے کل کے اسکور سے سات وکٹوں پر 291 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی۔ بعد ازاں صبح کے سیشن میں ونسنٹ ماسیکیسا نے تیج الاسلام (20) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے تنظیم حسن ثاقب نے مہدی حسن میراز کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کے لیے 96 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کو بڑی برتری دلانے میں مدد کی۔ اس دوران مہدی حسن میراز نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ویسلے مادھویرے نے شکیب (41) کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ بنگلہ دیش کی آخری وکٹ مہدی حسن میراز کی صورت میں گری۔ مہدی حسن میراز نے 162 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 129.2 اوورز میں 444 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں زمبابوے کی جانب سے بنائے گئے اسکور کی بنیاد پر 217 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی، ویلنگٹن مساکڈزا، ویزلی مدھویرے اور برائن بینیٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ونسنٹ ماسیکیسا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
قابل ذکر ہے کہ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے تھے۔
یواین آئی۔ ظ ا