جے پور، ریان رکیلٹن (63)، روہت شرما (53) کی نصف سنچریوں اور سوریہ کمار یادو اور کپتان ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 48-48) کی اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیا۔
آج ٹاس جیتنے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کے اوپنرز ریان رکیلٹن اور روہت شرما نے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ کے لیے 116 رنز بنائے۔ 12ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے ریان رکیلٹن کو آؤٹ کر کے راجستھان کو پہلی کامیابی دلائی۔ رکیلٹن نے 38 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (63) رنز بنائے۔
ممبئی کا دوسرا وکٹ روہت شرما کی صورت میں گرا۔ 13ویں اوور میں روہت شرما ریان پراگ کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لانگ آف پر یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت شرما نے 36 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے (53) رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 23 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (ناٹ آؤٹ 48) رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کپتان ہاردک پانڈیا نے 23 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
راجستھان رائلز کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور ریان پراگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یواین آئی، م ش