لندن، انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور-برنٹ کمر کی چوٹ کے باعث ہندوستان کے خلاف جاری ٹی-20 سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئی ہیں سیور-برنٹ کی جگہ مائیا باؤچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ٹیمی بومونٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گی 32 سالہ سیور کو منگل کے روز دوسرے ٹی-20 میچ کے دوران چوٹ لگی تھی اور وہ جمعہ کو ہونے والے تیسرے میچ میں نہیں کھیل سکی تھیں۔ چوٹ کی وجہ سے وہ بدھ کو اولڈ ٹریفرڈ اور 12 جون کو ایجبسٹن میں ہونے والے میچوں میں بھی نہیں کھیل سکیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لیے ان کے فٹ ہونے کی امید ہے۔ انگلینڈ نے جمعہ کو تیسرا ٹی-20 میچ پانچ رن سے جیت کر سیریز میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل اسے پہلے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یواین آئی۔ م س








