آئنڈہون، (ہالینڈ)، انڈیا -اے مرد ہاکی ٹیم نے اپنے یوروپی دورے کی شروعات آئرلینڈ کے خلاف 6-1 کی شاندار جیت سے کی ہے۔
اورانجے روڈ ہاکی کلب میں منگل کے روز کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے چاروں گوشوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اتم سنگھ نے گول کر کے ہندوستانی ٹیم کو برتری دلا ئی۔ امندیپ لاکڑا نے گول کر کے ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ اس کے بعد آدتیہ لالگے نے لگاتار دو گول کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فارورڈ سیلوم کارتھی اور بوبی سنگھ دھامی نے بھی ایک- ایک گول کر کے اسکور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کے مضبوط دفاع کے سامنے آئرلینڈ صرف ایک گول کر سکا۔
آج ہندوستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد ہندوستان اگلے دو ہفتوں میں فرانس، انگلینڈ، بیلجیم اور میزبان ہالینڈ سے نبرد آزما ہو گا۔
یو این آئی۔ م ش۔








