آئنڈہوون، (نیدرلینڈ) انڈیا اے مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو6-0 سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے آئرلینڈ کو پہلے میچ میں 6-1 سے ہرایاتھا۔
بدھ کو یورپی دورے پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں انڈیا اے کے اتم سنگھ نے ابتدائی گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کپتان سنجے نے گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔ اس کے بعد مڈفیلڈر محمد راحیل موسین نے لگاتار دو شاندار گول داغے۔ امندیپ لاکڑا اور ورون کمار نے ایک ایک گول کیا۔
ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انڈیا اے نے آئرلینڈ کو 6-0 سے شکست دے کر اپنی دوسری جیت درج کی۔
میچ کے بعد ہندوستانی اے ٹیم کے کوچ شیویندر سنگھ نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف ہمارے دو میچ واقعی اچھے رہے ہیں اور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ اب ہمارا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا اور امید ہے کہ ہم اتنی ہی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
انڈیا اے مردوں کی ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ اسی میدان پر ہفتہ کو فرانس سے ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف








