انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، بھارت کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئی، آسٹریلیا سے شکست نے انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔
بھارت کی ٹیم 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے، انگلینڈ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
India are the top side in the @MRFWordwide ICC ODI Team Rankings https://t.co/rIShNdbCgP via @ICC @BCCI
— ICC Media (@ICCMediaComms) June 27, 2019
ورلڈ کپ میں انگلینڈ، پاکستان کو شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم 112 پوائنٹس کے ساتھ 4 نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 109 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پاک کرکٹ ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح سری لنکا کی ٹیم 78 پوائنٹس حاصل کرکے 8ویں پوزیشن پر موجود ہے، ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9ویں نمبر پر براجمان ہے۔
حال ہی میں ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے والی افغانستان کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔