ورلڈ کپ کے اس میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ایم ایس دھونی

خبراردو:

ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کا آخری میچ کونسا ہوگا ، اس کو لے کر ابھی تذبذب برقرار ہے ۔ کیا ٹیم انڈیا فائنل تک کا سفر طے کرے گی یا سیمی فائنل میں ہی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی ، مگر جو ایک بات فی الحال تقریبا طے نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کا آخری مقابلہ مہندر سنگھ دھونی کا بھی آخری میچ ہوگا ۔

ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کا آخری میچ کونسا ہوگا ، اس کو لے کر ابھی تذبذب برقرار ہے ۔ کیا ٹیم انڈیا فائنل تک کا سفر طے کرے گی یا سیمی فائنل میں ہی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی ، مگر جو ایک بات فی الحال تقریبا طے نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کا آخری مقابلہ مہندر سنگھ دھونی کا بھی آخری میچ ہوگا ۔ شاید اس کے بعد مداح انہیں نیلی جرسی میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔

ہندوستانی ٹیم اگر فائنل میں پہنچتی ہے تو پھر دھونی کا آخری میچ بھی 14 جولائی کو ہوسکتا ہے ۔ ایک لیجنڈ کھلاڑی کیلئے اس سے بہتر الوداع کہنے کا موقع اور کیا ہوسکتا ہے ۔ بی سی سی آئی افسر کے مطابق آپ ایم ایس دھونی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ، مگر اس بات کی امید بہت کم ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیلنا جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے جس طرح سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ اچانک کیا تھا ، ایسے میں کسی بھی طرح کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے ۔

تاہم ایسے میں جب ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے ، نہ تو ٹیم انتظامیہ اور نہ ہی بی سی سی آئی اس سنجیدہ معاملہ پر کچھ بھی کھل کر کہنے کیلئے تیار ہے ۔ دھونی موجودہ ورلڈ کپ کے سات میچوں میں 223 رن بنائے ہیں ، حالانکہ اس دوران اسٹرائیک روٹیٹ کرنے میں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ بڑے شارٹ لگانے میں بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ کچھ لوگ بطور فنشر ان کی قابلیت پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں ۔

اس ورلڈ کپ میں سست رفتار بلے بازی اور دھونی کی اپروچ کو لے کر سچن تیندولکر اور سورو گنگولی بھی سوالات کھڑے کر چکے ہیں ۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ بھی اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ کے بعد دھونی کو ٹیم میں جگہ دینے کا رسک نہیں اٹھا سکے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں