بنگلورو، (یو این آئی) بنگلورو 4 جون سے رنجی ٹرافی کے ناک آؤٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچز بائیو ببل میں کھیلے جائیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن تمام کھلاڑیوں کو نگیٹیو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ آنا ہوگا۔ 41 بار کی رنجی ٹرافی چیمپئن ممبئی کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں اتراکھنڈ سے ہوگا، جبکہ کرناٹک کا مقابلہ اتر پردیش سے ہوگا۔ بنگال کا مقابلہ جھارکھنڈ سے ہوگا جبکہ پنجاب کا مقابلہ مدھیہ پردیش سے ہوگا۔ تین دن آرام کے بعد سیمی فائنل 12 سے 16 جون تک کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا لیگ راؤنڈ اور ایک پری کوارٹر فائنل میچ آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے پہلے منعقد کیا جاچکا ہے۔ 21-2020رنجی ٹرافی کا سیزن عالمی وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا تھا۔
رانجی ناک آؤٹ شیڈول
4-8 جون، پہلا کوارٹر فائنل: بنگال بمقابلہ جھارکھنڈ
4-8 جون، دوسرا کوارٹر فائنل: ممبئی بمقابلہ اتراکھنڈ
4-8 جون، تیسرا کوارٹر فائنل: کرناٹک بمقابلہ اتر پردیش
4-8 جون، چوتھا کوارٹر فائنل: پنجاب بمقابلہ مدھیہ پردیش
12-16 جون، پہلا سیمی فائنل: کوارٹر فائنل 1 بمقابلہ کوارٹر فائنل 4 کی فاتح
12-16 جون، دوسرا سیمی فائنل: کوارٹر فائنل 2 بمقابلہ کوارٹر فائنل 3 کی فاتح