ہندوستانی ٹیم کو چاندی کے تمغے کے ساتھ ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹکٹ ملا

لکھنؤ، (یو این آئی) شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستانی لڑکیوں نے ہفتہ کو بنکاک میں منعقدہ دوسری ایشین گرلز یوتھ بیچ ہینڈ بال چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ورلڈ یوتھ بیچ ہینڈ بال چمپئن شپ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ویں ہندوستان کی سینئر خاتون ٹیم نے اسی دوران منعقدہ آٹھویں ایشین خاتون بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ۔

25 سے 30 اپریل تک کھیلی جانے والی اس چیمپئن شپ میں ہندوستانی یوتھ گرلز بیچ ہینڈ بال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ نے چین کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی لڑکیوں نے میزبان تھائی لینڈ کو 2-0 سے اور آخری لیگ میچ میں ہانگ کانگ-چین کو 2-0 سے شکست دی۔

اس کارکردگی کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر رہنے والی ہندوستانی ٹیم کو چاندی کے تمغے کے ساتھ ورلڈ یوتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹکٹ بھی ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں