جے وردھنے کی ڈریم ٹی 20 الیون میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں بمراہ واحد ہندوستانی

ممبئی، (یو این آئی): سری لنکا کے سابق لیجنڈ اور آئی پی ایل کوچ مہیلا جے وردھنے نے اپنی ڈریم ٹی 20 الیون سے پانچ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

ان کے پانچ کھلاڑیوں میں جوس بٹلر ایشیا سے باہر کے واحد کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چاہتے ہیں کہ کیریبین کھلاڑی کرس گیل ریٹائرمنٹ سے واپس آکر اوپنر کے طور پر ان کی ٹیم میں شامل ہوں۔

جے وردھنے نے راشد خان کو اپنے پہلے کھلاڑی طورپر منتخب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ راشد آپ کو نہ صرف چار کامیاب اوور دے سکتے ہیں بلکہ نچلے آرڈر پر اتر کر مفید اور جارحانہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ راشد نے 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں صرف 12.92 کی اوسط اور 6.18 کنجوس اکنومی سے 105 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آئی سی سی ریویو شو میں سنجنا گنیشن سے بات کرتے ہوئے جے وردھنے نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں میں گیندبازوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں، اس لیے میں نے ٹاپ فائیو میں تین بولر کا انتخاب کیا ہے۔

راشد خان میرے پہلے بولر ہیں جنہوں نے اسپن بولنگ کے ساتھ ساتھ بہت اچھی بلے بازی بھی کرلیتے ہیں،ان کا استعمال میچ میں بلے باز اور گیندباز دونوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاور پلے ہو یا مڈل اوور وہ کسی بھی وقت گیندبازی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیتھ اوورز میں بھی وہ برا انتخاب نہیں ہے، اسی لیے راشد میری پہلی پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں