نامور فری سٹائل فٹ بالر اگوسکا اور پٹرک نے اپنی کرتب بازی سے شائقین کے دل موہ لئے

سری نگر،نامور فری سٹائل فٹ بالر اگوسکا اور پٹرک بوور نے پیر کے روز سری نگر کے لال چوک میں اپنے حیرت انگیز ہنر کا مظاہرہ کرکے وہاں موجود شائقین کے دل موہ لئے۔

یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے اور تاریخی گھنٹہ گھر کے نزدیک معروف فری سٹائل فٹ بالر اگوسکا اور پٹرک نے اپنے ہنر دکھا کر سامعین کے دل جیت لئے۔

نامور فری سٹائل فٹ بالروں نے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے وہاں پر موجود فٹبال شائقین کے سامنے کرتب بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔

اس موقع پر فٹبال شائقین نے کہاکہ اگوسکا اور پٹرک نے فٹبال کے ساتھ جوکرتب بازی کا مظاہرہ کیا اس سے وہاں موجود لوگوں پر سحر طاری ہو گیا ۔

بتادیں کہ نامور فٹ بالر اس وقت وادی کشمیر میں موجود ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاکر تماشائیوں کی داد حاصل کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ فلم ستاروں اورنامور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں