شریجا اکولا ورلڈ ٹیبل ٹینس کے کوارٹر فائنل میں

گوا، ہندوستانی پیڈلر شریجا اکولا ہفتہ کو ورلڈ ٹیبل ٹینس اسٹار کنٹینڈیکر گوا 2024 کے خواتین کے سنگلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی لیکن منیکا بترا اور ارچنا کامتھ کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

گوا کے ماپوسا میں واقع پیڈم انڈور اسٹیڈیم میں حیدرآباد کی رہنے والی پیڈلر اکولا نے اپنی اعلیٰ رینک والی حریف ہانگ کانگ کی ڈو ہوئی کیم (عالمی رینکنگ 36) کے خلاف مثبت شروعات کی اور پہلا گیم جیتنے میں کامیاب رہی لیکن پھر دوسرا گیم ہار گئی۔ تاہم اس کے بعد دنیا کے 66 نمبر کے کھلاڑی نے اگلے دو گیمز میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور کوارٹر تک رسائی حاصل کے لئے میچ 3-1 (12-10، 8-11، 11-8، 11-8) کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔

میچ کے بعد اکولا نے کہا ’’میں یہ میچ جیت کر بہت خوش ہوں۔ 2021 میں، میں اسی حریف سے ہار گئی تھی، اس لیے اس ٹورنامنٹ میں اس کے خلاف میچ جیتنا واقعی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں اپنے منصوبوں کو مکمل طور پر انجام دینے کے قابل تھی۔ وہ واقعی جارحانہ تھی اور میں نے گیند کو ٹیبل پر رکھنے اور حملے کے لیے صحیح شاٹس کا انتخاب کرنے پر توجہ مرکوز کی، جس سے حالات نے میرے حق میں کام کیا۔ میں اگلے میچ کے لیے بھی اچھی تیاری کروں گی۔‘‘

جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں