ہندوستان نے نیپال کو 298 رنز کا ہدف دیا

بلومفونٹین، سچن اور ادے کے سنچری کی بدولت ہندوستان نے آج انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے سپر سکس میچ میں نیپال کو جیت کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا۔

ہندوستان نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پانچویں اوور میں 21 رنز پر آدرش سنگھ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے پریانشو مولیا بھی 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ارشین کلکرنی 14ویں اوور میں 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کپتان ادے سہارن اور سچن دھاس نے چوتھی وکٹ کے لیے 200 سے زائد رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ اودے نے 107 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ وہیں سچن نے 101 گیندوں میں 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔ مشیر خان نے ناٹ آؤٹ نو رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔

سپر سکس میں ہندوستان کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 214 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے تمام میچ جیت چکی ہے۔

نیپال کی جانب سے گلشن جھا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش چند نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں