اے یو بنو چیمپئن کے دوسرے ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں پندرہ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

جے پور، 1500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے ملک کے سب سے بڑے چھوٹے مالیاتی بینک (ایس ایف بی) کے سی ایس آر اقدام کے ایک حصے کے طور پرایس ایف بی اے یو کے زیر اہتمام تین روزہ بنو چیمپئن کے دوسرے ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

ایس ایم ایس اسٹیڈیم، جے پور میں 31 جنوری سے 2 فروری تک منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں جھنجھنو آرمی کی ٹیم والی بال (مرد) انڈر 17 کیٹیگری میں فاتح بنی جبکہ ٹونک واریئرز رنر اپ بنی۔ انڈر 13 تھرو بال خواتین کے زمرے میں جے پور رائلز نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ جھنجھنو آرمی رنر اپ رہی۔ تھرو بال انڈر 17 خواتین کے زمرے میں شاہ پورہ پینتھرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جے پور رائلز دوسرے نمبر پر رہی۔

فٹ بال میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور جودھ پور کے سنسکرتی اسٹارم نے انڈر 13 زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اراولی ویر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 17 فٹ بال کیٹیگری میں جھنجھنو آرمی نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ جالور کے ماروار واریئرز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 17 (مرد) کبڈی مقابلے میں شاہ پورہ پینتھرز نے اپنے غلبے کے ساتھ فتح حاصل کی جبکہ جودھ پور کی سنسکرتی اسٹارم رنر اپ کے طور پر سامنے آئی۔ کبڈی انڈر 17 (خواتین) کیٹیگری میں جے پور رائلز پہلے جبکہ جودھپور کی سنسکرتی اسٹارم دوسرے نمبر پر رہی۔

اے یو بینک کے بانی، ایم ڈی اور سی ای او سنجے اگروال نے ہفتہ کو کہاکہ “اے یو بنو چیمپیئن ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ کے اختتام پر ہم ٹیلنٹ، جوش اور کھیل کے شاندار مظاہرہ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بچوں کی لگن نے اسے نہ صرف راجستھان کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ بنا دیا ہے بلکہ ضلع کے متحرک کھیلوں کی ثقافت کا جشن بھی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8100 بچوں پر اثر انداز ہونے والا یہ اقدام کمیونٹی اور ٹیلنٹ کی نشوونما کی روشنی ہے۔ اے یو بی چمپئن صرف ایک پہل نہیں ہے بلکہ خوابوں، نظم و ضبط اور کمیونٹی کے جذبے کی میراث ہے۔ انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والا ہر ایک چیمپئن ہے اور آنے والے وقت میں ہم بنو چیمپئن پروگرام کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں