دہرادون، اتراکھنڈ کی بچوں کی بہبود اور کھیل کی وزیر ریکھا آریہ نے ہفتہ کو دہرادون ضلع کے تحت سیلاکی میں واقع ڈی پی ایس جی اسکول میں منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں حصہ لیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کی ترقی اور کنبہ کی تعمیر میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔
محترمہ آریہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ آج کھلاڑیوں کو جو عزت مل رہی ہے وہ پہلے نہیں تھی لیکن اس وقت انہیں احترام مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وومن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے بچوں کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔
اس دوران سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1855