بندیل کھنڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملک کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی

مہوبہ ملک کی منتخب 16 ٹیمیں اتر پردیش کے مہوبہ ضلع میں 12 فروری سے شروع ہونے والے 75 ویں آل انڈیا بندیل کھنڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

ہاکی فیڈریشن سے منسلک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کلدیپ بھٹناگر نے منگل کو بتایا کہ ڈاک بنگلہ گراونڈ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ریلوے لکھنؤ، جامعہ دہلی، کرم پور، غازی پور، وویک اکیڈمی وارانسی، نیشنل اسپورٹس کلب پریاگ راج، ڈی ایچ اے اٹاوہ، سائی ایکسی امپھال، منی پور، اے ایل بی ایم جھانسی، اسپورٹس کالج سیفئی، اسٹیڈیم باندہ، ریلوے بھوساول کی ٹیموں کے علاوہ ناگپور، جے پور اور ساگر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ان ٹیموں کی جانب سے مختلف قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تاریخیں 2 سے 8 فروری تک طے کی گئی تھیں جو کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی تھیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں