بوسان، ہندوستانی خواتین ٹیم جمعہ کو ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ فائنل 2024 کے گروپ ایک کے اپنے افتتاحی میچ میں چین کے ہاتھوں 2-3 سے ہار گئی۔
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی آیہیکا مکھرجی نے چین کی سن ینگشا کو 3-1 (12-10، 2-11، 13-11، 11-6) سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔
عالمی نمبر 36 ہندوستان کی ٹاپ سنگلز کھلاڑی مانیکا بترا کو میچ کے دوسرے میچ میں عالمی نمبر چار وانگ مانیو سے 1-3 (3-11، 8-11، 15-13، 7-11) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تیسرے میچ میں سریجا اکولا نے عالمی نمبر دو وانگ یدی کو 3-0 (11-7، 11-9، 13-11) سے شکست دے کر ہندوستان کو دوبارہ برتری دلائی۔ سن ینگشا نے چار گیمز میں مانیکا کے خلاف سخت مقابلہ 3-1 (11-3، 11-6، 11-13، 11-9) سے جیت کر ٹیم کو مستحکم کرنے کے لیے قدم بڑھائے۔ اسکور 2-2 پر برابر ہونے کے بعد، وانگ مانیو نے آہیکا کو 3-0 (11-9، 13-11، 11-6) سے شکست دے کر میچ کا اختتام کیا۔
ہندوستانی خواتین اتوار کو ہونے والے میچ میں ہنگری سے مقابلہ کریں گی۔ کامن ویلتھ گیمز کے چیمپئن شرتھ کمل کی قیادت میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم ہفتہ کو چلی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کو ابھی تک پیرس اولمپکس کا کوٹہ نہیں ملا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔