گلمرگ واقعہ: کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں: جموں وکشمیر سپورٹس کونسل

سری نگر، جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔

کونسل کا یہ بیان گلمرگ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک بھاری بھر کم برفانی تودا گر آنے کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔

کونسل نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں گر آنے والے برفانی تودے سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اسکائی اور سنوبورڈ میں حصہ لینے والے کھلاڑی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں