ہانگ کانگ، فیبا ایشیا کپ 2025 مردوں کے باسکٹ بال کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں فلپائن نے جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف 94-64 سے 30 پوائنٹس کی شاندار جیت حاصل کی۔
گروپ بی کے ایک اور کوالیفائنگ میچ میں نیوزی لینڈ نے چائنیز تائپے کو 89-69 سے شکست دی۔
اس ٹورنامنٹ میں 24 مدمقابل ٹیموں کو چار چار کے چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے سال سعودی عرب میں فائنل راؤنڈ میں جائیں گی۔ جبکہ چھ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں آخری چار مقامات کے لیے ایک اور کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔
یو این آئی۔ این یو۔